گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سول ڈیفنس آفیسر سیف اللہ کی زیر نگر انی چیف انسٹرکٹر محمد الطاف نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں، چیف انسٹرکٹر محمد الطاف نے دھلے روڈ، شاہین آباد اور مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تین غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو سیل کیا اور مشینوں کے مالکان خالد عباس ،علی حیدر، توحید کےخلاف پٹرولیم رولز کے تحت ایف آئی آرز تھانہ دھلے میں جمع کروا دیں اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس گوجرانوالہ بجھوا دی۔