گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حاجی ابراہیم مغل مرحوم کے صاحبزادے حاجی محمدیوسف‘ ذوالفقارعلی‘ حاجی محمد ارشد‘فراست علی (مرحوم) کے بھائی اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ منورحسین کے (برادر نسبتی) غضنفر علی انتقال کر گئے، نماز جنازہ جامع مسجد الفتح واقع پیپلز کالونی میں ادا کی گئی اورپیپلز کالونی والے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ ،نماز جنازہ میںعزیرواقارب سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔