اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی عام انتخابات میں حکمت عملی کیا ہوگی،تجاویز قیادت کو پہنچا دی گئیں جس کے مطابق لیگی قیادت نے عام انتخابات میں ملک بھر سے کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع (ن)لیگ نے کہاکہ الیکشن میں ٹکٹ کے لیے پہلی ترجیح ن لیگ کے وفاداروں کی ہو گی،الیکٹیبلز،تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے والے تجربہ کار اور نوجوان اراکین کو بھی ٹکٹس ملیں گے۔ ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی ،ق لیگ ،جے یو آئی اور پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نواز شریف کرینگے۔ ذرائع کے مطابق (ن )لیگ نے کسی بھی جماعت کو مخصوص تعداد میں نشستوں کی پیش کش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ نے سندھ میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کےلئے جی ڈی اے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا ۔ ذرائع کے مطابق (ن )لیگی قیادت سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے پیر پگاڑا سے رابطہ کرینگی۔
لیگی قیادت فیصلہ
لیگی قیادت کا عام انتخابات میں ملک بھر سے کسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
Jul 18, 2023