رجسٹرڈ ووٹر 12 کروڑ 60 لاکھ سے زائد‘ 45 فیصد نوجوان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ترجمان الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس سافٹ وئیر کے حوالے سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ای ایم ایس سافٹ وئیر بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے ۔ ای ایم ایس ٹریننگ ملتوی کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ ڈیٹا انٹری آپریٹرز جنہوں نے ٹریننگ میں حصہ لینا ہے وہی ووٹ اندراج، اخراج، منتقلی اور درستگی پر 20 جولائی 2023 تک مامور ہیں۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی تعداد اور عمر کے مطابق اہم تفصیلات جاری کردیں۔ آئندہ عام انتخابات میں نوجوان ووٹرز کا کلیدی کردار ہوگا۔ عام انتخابات کےلئے اہل 45 فیصد سے زائد ووٹرز 35 سال سے کم عمر کے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار سے زائد ہوگئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80لاکھ،خواتین ووٹرز کی تعداد5 کروڑ 79 لاکھ ہوگئی۔ اس بار اٹھارہ سے 35 سال کے 5 کروڑ 61 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ، 46 سے 55 سال کے 1 کروڑ 81 لاکھ، 56 سے 65 سال کے 1 کروڑ 18 لاکھ جبکہ 66 سال سے اوپر کے 1 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز ہیں۔ اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387، پنجاب 7 کروڑ 16 لاکھ6 ہزار 378، سندھ 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136، خیبر پختونخوا 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔ اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد، پنجاب میں مرد 53.64 اور خواتین 46.35 فیصد، سندھ میں مرد 54.23 اور خواتین کی شرح 45.77فیصد ہے۔خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56، خواتین کی 45.44 فیصد، بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ تھی۔ اس بار عام انتخابات میں 2 کروڑ نئے ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے۔
ووٹرز

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...