لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج بروز منگل بمقام دفتر ڈپٹی کمشنرکچہری روڈ کوئٹہ میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقد کئے جائیں گے جس میں ماہ محرم الحرام 1445ھ کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چاند