ٹانک: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار زخمی: چمن، ریلوے سٹیشن کے قریب سے بم برآمد


 ٹانک (آئی این پی) خیبرپی کے کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹانک کے نواحی علاقے نصران پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ ملزموں کی تلاش کےلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں ریلوے سٹیشن کے قریب پھاٹک سے 8 سے 10 کلو وزنی بم برآمد کر لیا گیا۔
چمن بم برآمد 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...