اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران سپر مارکیٹ ایف سکس کے صدر شہزاد شبیر عباسی نے کہا کہ ان کا گروپ کئی دہائیوں سے کامیاب سیاست کر رہا اور اس کی بنیاد ان کے ترقیاتی کام ہیں جو نظر آتے ہیں تاجر برادری جانتی ہے کہ چند مخالفین
پہلے الیکشن سے فرار ہوئے اب واویلا کر کے کھوکھلی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مارکیٹ میں اعلی معیار کے پبلک واش روم فلٹریشن پلانٹ سٹنگ ایریا کی تزئین و آرئش کے ساتھ سی ڈی اے واپڈا پولیس و انتظامیہ کے امور نہایت احسن طریقے سے حل کروائے جاتے ہیں انہوں نے خدمت کا عزم کیا اور اس کو ثابت کیا الیکشن وقت پر ہوں گے اور جمہوری عمل جاری رہے گا۔
الیکشن سے فرار گروپ واویلا کر کے کھوکھلی سیاست نہ چمکائے، شہزاد عباسی
Jul 18, 2023