اسلامی بینکنگ شیئرمیں 21 فیصداضافہ‘ مزید تیزی متوقع: عرفان اقبال شیخ

Jul 18, 2023

کراچی (کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہاہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکنگ کا شیئر 21 فیصد سے بڑھ گیا ہے اور اس میں مزید تیزی سے ترقی کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ 2027 تک اسٹیٹ بینک کو تمام بینکنگ نظام کو سود سے پاک کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی بینکاری کے شیئر میں برق رفتار اضافہ اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستانی عوام اور کاروباری ادارے اسلامی اصولوں کے تحت بینکنگ کی طرف زیادہ سے زیادہ مائل ہو رہے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور اس کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے اسلامی اقتصادیات و مالیات نے ''معاشی چیلنجز کے حل میں اسلامی مالیات کا کردار'' کے موضوع پر ایک ہائی پروفائل سیمینار کا انعقاد کیا جس میں اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام، اسلامک فنا نس کے اسکالرز،ممتاز کاروباری شخصیات اور ایف پی سی سی آئی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزیدخبریں