کوریا اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تجارتی روابط قائم: سنگ جے کم

کراچی (کامرس رپورٹر ) کوریا ٹریڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی (کوٹرا) کے ڈائریکٹر جنرل سنگ جے کم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارت میں گزشتہ سال پاکستان کی برآمدات میں دگنا اضافہ ہوا، پاکستان کی کوریا کو برآمدات 306 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ کوریا کی پاکستان کو برآمدات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے پر کیا۔ تقریب میں کاٹی کی سنیئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، کوٹرا کے سنیئر منیجر سمیر احمد، سابق ممبر قومی اسمبلی اور کوٹرا کے کنسلٹنٹ ریحان ہاشمی ودیگر موجود تھے۔ سنگ جے کم نے مزید کہا کہ کوریا میں دس ہزار سے زائد پاکستانی رہائش پذیر ہیں۔ کوریا میں پاکستانی سرمایہ کار فشریز اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان برادرانہ تجارت روابط ہیں۔ پاکستان میں 2 کوریا کی فش فوڈ پروسیسنگ کمپنیز اور کوریا کیمیکل کمپنی سائوتھ افریقہ اور مشرق وسطی برآمد کر رہی ہیں۔ پاکستان میں نوجوان با صلاحیت ہیں اور انگیریزی بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔جبکہ کوریا سے یوٹیوبرز پاکستان میں سیاحت کیلئے آکر خوبصورت مقامات دنیا میں دکھا رہے ہیں۔ اس سے قبل کاٹی کے صدر فراز الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے کی بناء پر اپنے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کوریا سے تجارت کے فروغ کیلئے وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن