مطالبات منظوری کی یقین دہانی‘ ایپکا نے احتجاجی تحریک مؤخر کردی

 فیصل آباد (آئی این پی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن پنجاب کے صدراور(شہیدساقی)ایپکا کے ڈویژنل صدرچوہدری شہباز احمد چٹھہ نے کہا ہے کہ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں اور وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ ملازمین کا حق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایپکا قائدین کی وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات ہو چکی ہے اور انشاء اللہ پنجاب کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافہ وفاق کے برابر ہی ہو گا جبکہ لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی منسوخ ہوگا اس کے لئے کچھ وقت درکار ہوگا ملازمین کے مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے گا اور اس سلسلہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی بات ہوچکی ہے لہذااس یقین دہانی پر فی الحال احتجاجی تحریک موخرکرنے کااعلان کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل چوک میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینئروائس چیئرمین ایپکا ڈویژن انہوں نے کہاکہ اگر حکومت پنجاب نے وعدہ خلافی کی تو ہم ہر طرح کے احتجاج کاقاری نبیل،سرپرست ڈویژن فاروق بٹ حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن