انتخابات سے متعلق اقدامات عدالتی فیصلوں کی روشنی میں کیے جارہے‘ترجمان لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے واضح کیا ہے کہ لاہور چیمبر انتخابات سے متعلق تمام اقدامات اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اٹھارہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے چیمبرز اور تجارتی تنظیموں میں انتخابات کروانے کا فیصلہ معطل کرنے کے بعد قیاس آرائیوں اور ذاتی آراء کی گنجائش نہیں بنتی۔ لاہور چیمبر کے ترجمان نے کہا کہ ڈی ٹی جی او کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی معطلی کے بعد کوئی چیمبر الیکشن شیڈول کا اعلان نہیں کر سکتا۔ڈی جی ٹی او نے اس کیس کو سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس کو ارسال کر دیا ہے اور رولز 2022 منظوری کے لیے وزیراعظم کی میز پر بھی ہیں۔ لاہور چیمبر نے انتخابات کے اعلان سے متعلق ڈی جی ٹی او کو ریفرنس دائر کیا ہے۔ الیکشن شیڈول کا اعلان15جولائی کو ہونا تھا ‘اب صرف ڈی جی ٹی او اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہی الیکشن کے انعقاد کا کہہ سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہاں یہ انتہائی اہم قانونی نقطہ یہ ہے کہ اب جو ٹریڈ آرگنائز یشنز اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم امتنائی جاری کرنے کے بعد بھی الیکشنز کروائیں گی، انکے منتخب ممبران کی قانونی حیثیت آسانی سے چیلنج کی جاسکے گی کیونکہ یہ صریحا اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہوگی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...