شہباز شریف‘ حمزہ شہباز کی درخواست بریت پر فیصلہ 20 جولائی کو سنایا جائے گا

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 20 جولائی کو سنایا جائے گا۔ عدالت نے طبی وجوہات پرحمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ جس کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن سماعت نہیں ہو رہی ہے، عدالت بریت کی درخواستوں پر جلد سماعت کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...