سیلاب، متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: ایشیائی بنک

اسلام آباد (اے پی پی)ایشیائی ترقیاتی بینک  نے کہا ہے کہ پاکستان  میں گزشتہ سال آنیوالی سیلاب  سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو و بحالی  کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ یہ بات  ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں  تخفیف غربت  ،  موسمیاتی موزونیت  اور خدمات کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے فروغ میں  ایشیائی ترقیاتی بینک  اپنا کردار ادا کررہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرونا، گزشتہ سال آنے والی بد ترین سیلاب اور بیرونی جھٹکے پاکستان کی معیشت کیلئے اہم مسائل ہیں تاہم بینک کنٹری پارٹنر شپ سٹریٹیجی  (2021-25) کے تحت  پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی بینک کی سرگرمیاں   ، پاکستان کی معاشی اور ترقیاتی  ترجیحات  سے ہم آہنگ ہوتی ہیں۔بینک  اقتصادی و انتظامی ، انتظام و انصرام  ، ماحولیاتی وموسمیاتی موزونیت ، مسابقت میں اضافہ اور نجی شعبے کی ترقی میں پاکستان کے ساتھ  تعاون  جاری رکھے گا۔ رپورٹ میں  پاکستان گزشتہ سال آنے والے بد ترین سیلاب کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ  بلوچستان  ، سندھ اور جنوبی پنجاب  سمیت  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں  تعمیرنو اور بحالی کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عالمی بینک  ان سرگرمیوں میں  دیگر اداروں کیساتھ مل کر اپنا کردار جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...