ماسکو‘ کریمیا‘ کیف (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) روس کے زیر انتظام یوکرینی علاقے کریمیا کے پل پر ڈرون سے حملہ کیا گیا جس سے پل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے کہا کہ یوکرائن کی سپیشل سروسز کے کریمیا کے پل پر ڈرونز حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے۔ روسی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا کہ یوکرینی حملے سے کریمیا کے قریب پل کی سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی نے کریمیا پل پر یوکرین کے دشہت گرد حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ کریملن کے مطابق صدر پیوٹن کو دہشت گرد حملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جانتے ہیں کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کے پیچھے کون ہے۔ یوکرین‘ یورپ اور نیٹو کے درمیان گہرے روابط کو جانتے ہیں۔ حملے کا ردعمل خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف حاصل کرے گا۔ ادھر روس نے بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات کے معاہدے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ روسی شرائط پوری ہونے کے بعد فوری طور پر اناج ڈیل پر واپس آ جائیں گے۔ بیلاروس نے یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی گارڈز نے یوکرین کے ڈرون کو مار گرایا۔ یوکرینی ڈرون بیلاروس کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ دوسری جانب روس کا ایس یو 25 بمبار طیارہ بحیرہ ازوف میں گر کر تباہ ہ گیا۔
روس نے اناج برآمد معاہدے پر عملدرآمد روک دیا: یوکرائن کا ڈرون حملہ، پل تباہ، 2 ہلاک
Jul 18, 2023