واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ امریکہ میں گولہ بارود پیدا کرنے کی صلاحیت پپدا کرنا مشکل ہے اور اسے تیار کرنے کے لیے برسوں درکار ہیں۔ انتظامیہ نے وزارت دفاع کو اس میں تیزی لانے کے لیے کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیک سلیوان نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے یوکرین کے باشندوں کو ایف 16 طیاروں کی یورپ میں تربیت کی اجازت دے دی جو اس بات کا اشارہ ہے کہ یوکرین میں میدان جنگ میں تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سرکاری میل میں دراندازی کے ذریع چین خفیہ دستاویزات حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔انہوں نے کہا زیلنسکی نے مسلسل اپنے ملک کو مغربی جنگی طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ 24 فروری 2022 سے جاری روسی حملے کے پیش نظر اپنے دفاع کو مضبوط کیا جا سکے۔دوسری طرف روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے کیا کہ یوکرین کو جو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم کیے جائیں گے ان کو ماسکو ایٹمی خطرہ تصور کرے گا۔لاوروو نے بتایا کہ ہم یوکرینی افواج کی جانب سے ایسے نظاموں کے محض قبضے کو جوہری میدان میں مغرب کی طرف سے خطرہ تصور کریں گے۔ روس ان آلات کی ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو خبردار کیا تھا۔
یورپ میں یوکرائن کو ایف سولہ طیاروں کی تربیت کی اجازت دیدی، امریکہ
Jul 18, 2023