نااہلی، غفلت بھارتی بحریہ میں بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب

نئی دہلی (انٹرنیشل ڈیسک) بھارتی بحریہ غفلت اور لاپروائی کے باعث نہ صرف اپنے افسروں اور اہلکاروں کے جانوں کے ضیاع کا باعث بن رہی ہے بلکہ یہ بھارتی عوام پر بھی ایک بوجھ بن گئی ہے۔ افسروں اور اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور ان کے حوصلے پست ہوگئے ہیں جب کہ بری کارکردگی کے باعث عوام میں بھی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کے ہر 5 سال میں 1 جنگی جہاز تباہ اور ہر  2 سال میں ایک تربیت یافتہ افسر ہلاک ہو جاتا ہے۔  2000ء سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔ صرف 2014ء میں 11 حادثات ہوئے جن میں بھارتی بحریہ کے 21 افسران و جوان ہلاک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن