لندن(این این آئی)برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ کابینہ میں اگلی ردوبدل پر وہ وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین ویلس آئندہ انتخابات میں حصہ بھی نہیں لیں گے۔بین ویلس تین وزرائے اعظم کے ساتھ بطور ڈیفنس سیکرٹری کام کر چکے ہیں، وہ 4 برس سے ڈیفنس سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔