نئی دہلی (این این آئی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ لوگ تیر کر محفوظ مقامات کا رخ کررہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی میں معمول سے 91 فیصد زائد 309 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔ گاں منالی کی سڑکیں ٹوٹ گئیں جبکہ سکول کی عمارت سیلاب میں بہہ گئی۔ دارالحکومت دہلی اور شمال کی ریاست ہماچل پردیش کے گاں منالی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ بستیاں کی بستیاں زیرآب آگئیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتر پردیش میں 14 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ 16 افراد ہریانہ میں اور 11 پنجاب میں جان گنوا چکے جبکہ اترکھنڈ میں 16 افراد لقمہ اجل بنے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے جمنا 45 سال کی ریکارڈ بلند سطح پر ہے۔ منسلک آبادیاں پانی کی زد میں ہیں۔ سینکڑوں خاندان گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب چلے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے سیلاب متاثرہ فیملیز کیلئے فی کس 10 ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔