چین ، شمسی دوربین کے تجرباتی مشاہدے کا آغاز

Jul 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی اکیڈمی آف سائنسز کے نیشنل اسپیس سائنس سینٹر نے کہا ہے کہ چین کے جنوب مغرب میں شمسی دوربین کے تجرباتی مشاہدے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبہ سیچھوان کی ڈاچھنگ کانٹی میں واقع ایک شمسی ریڈیو امیجنگ ٹیلی سکوپ ڈاچھنگ سولر ریڈیو ٹیلی سکوپ ملک کے دوسرے مرحلے کے میریڈیئن پراجیکٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔ مرکز میں 100 میٹر اونچے کیلیبریشن ٹاور کے گرد چکر لگانے والے 313 چھ۔ میٹر۔ چوڑے پیرابولک اینٹینا پر مشتمل یہ سلسلہ دنیا کی سب سے بڑی سنتھیسس اپرچر ریڈیو ٹیلی سکوپ ہے۔ یہ سلسلہ مسلسل سورج کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ پلسارز، فاسٹ ریڈیو برسٹس اور اسٹیرائیڈز کی نگرانی اور انتباہ کے طریقوں کو تلاش کرے گا۔ محققین اس کی تصویر کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اعلی درست ڈیٹا پروسیسنگ کے طریقوں کا مطالعہ کریں گے۔

مزیدخبریں