چین اور پاکستان کے درمیان تعاون میں غذائیت اور صحت کے شعبے نمایا ں

 اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) مستقبل میں ہم بین الاقوامی مرکز برائے کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے ساتھ کلیدی ٹیکنالوجیز، بین الاقوامی تعاون کے منصوبوں کے اطلاق، بین الاقوامی ٹی سی ایم ٹیلنٹ کی تربیت، علمی تبادلے اور دیگر پہلوں پر  غذائیت اور صحت کے شعبے میں سائنسی اور تکنیکی اختراعات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ تحقیق کے لیے تعاون کو مضبوط کریں گے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز  کے ڈائریکٹر پروفیسر وانگ فینگ زونگ نے چین پاکستان نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ سینٹر کوآپریشن فورم2023سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز پاکستان  پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری کو پروفیسر وانگ فینگ زونگ نے آئی ایف ایس ٹی ?سی اے اے ایس  میں وزٹنگ پروفیسر کے فرائض  سر انجام  دینے  کی دعوت دی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سب  سے زیادہ  سیلاب اور خشک سالی کا سامنا اور سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں سے ایک ہے ،جس سے خوراک کے تحفظ کو خطرہ لاحق ہے۔ وزیر برائے صحت اور بہبود آبادی  سندھ  ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اس سے متاثر ہوئیں کہ کس طرح آئی ایف ایس ٹی کی ٹیکنالوجی کھانے کی شیلف لائف کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے اور اس کے ذائقے اور غذائیت کو برقرار رکھتی ہے، خاص طور پر جو خواتین اور بچوں کے لیے بنائی گئی ہیں۔ اس کی تجویز کے بعد فریقین  نے پیکجنگ، پروسیسنگ وغیرہ میں چین سے پاکستان تک ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔  9 جون 2021 کو  آئی ایف ایس ٹی اور آئی سی سی بی ایس نے چین پاکستان روایتی چائنیز میڈیسن سینٹر قائم کیا اور تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن