اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی، ساجد طوری نے آج اسلام آباد میں ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد WWF کی جانب سے پاکستان میں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات اور پروگراموں کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران وزیر نے مختلف مصروفیات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں مرحوم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارون دانش کی یاد میں منعقدہ خصوصی دعائیہ نشست بھی شامل تھی۔ وزیر نے سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو ایف ذوالفقار احمد، ڈائریکٹر وسیم وڑائچ اور دیگر اعلی افسران کے ہمراہ دعا میں شرکت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔