پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے امریکی اعانت سے منصوبہ کا آغاز

Jul 18, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) امریکہ ریچارج پاکستان نامی ایک منصوبہ کے لیے اعانت فراہم کر رہا ہے جس کا مقصدآبی نظام کی بہتری اور سبز ڈھانچہ میں سرمایہ کاری کر کے  ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے  پاکستان کی بحالی کی استطاعت میں اضافہ  کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ)  پچاس لاکھ ڈالر کی اعانت سے یہ منصوبہ چلا رہا ہے جبکہ رواں ہفتہ گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) کی جانب سیاس منصوبہ کے لیے ساڑھے  چھ کروڑڈالر کی اعانت بھی منظور کی گئی ہے۔ کوکا کولا فانڈیشن نے پچاس لاکھ ڈالر اور ورلڈ  وائلڈ لائف فنڈ نے اس منصوبہ کے لیے اٹھارہ لاکھ ڈالر جاری کیے ہیں۔  مجموعی طور پر سات کروڑ اٹھتر لاکھ ڈالر پر مشتمل موسمیاتی تبدیلیوں  سے نبرد آزما ہونے کے لییپاکستان کی بنیادی صلاحیت میں اضافہ کے لیے   یہ اب تک سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔اس موقع پر اظہارخیال  کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکی حکومت  ریچارج پاکستان منصوبہ کوپانی کی کمی کا شکار علاقوں میں سیلاب سے بچا اور اقتصادی مواقع کی فراہمی  کے لیے صورتحال کی ہیئت تبدیل کرنے والے منصوبے کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ جی سی ایف، کوکا کولا فانڈیشن اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے اشتراک سے جاری اس منصوبہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکے گا اوریہ  بغیر کسی مشکل کے پاک۔امریکہ سبز اتحاد لائحہ عمل کے ساتھ ہم آہنگ ہو گا۔

مزیدخبریں