راولپنڈی میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ

Jul 18, 2023

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہونے لگا راولپنڈی میں حالیہ دنوں میں کی گئی گئی سکریننگ سے ہیپاٹائٹس بی کے 61 اور ہیپاٹائٹس سی کے 139 کیس سامنے آگئے، رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پرہیپاٹائٹس کے 10 ہزار 166 مریضوں کی سکریننگ کی گئی  جن میں سے ہیپاٹائٹس سی کے 139 مریض رپورٹ ہوئے ہیں 61 افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص ہوئی ہے جن میں 3حاملہ خواتین محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہیپاٹائٹس بی سے متاثرہ 2679 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے نگران وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر کی ہدائیت پرہیپاٹائٹس سے متاثرہ مریضوں کو ہاؤس ہولڈ مفت دوائی فراہم کی جارہی ہے، انسداد ہیپاٹائٹس مہم کے ابتدائی مرحلے میںخیابان سر سید میں ہیپاٹائٹس کے مزید 103 کیس رپورٹ ہوئے جس کے لئے 206 افراد کی سکریننگ کی گئی تھی اور 61 افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص ہو گئی سکریننگ کے دوران 145 افراد میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص پائی گئی۔

مزیدخبریں