راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تھانہ مورگاہ کے علاقے جی ٹی روڈ سواں پل پرسیمنٹ سے لدیتیزرفتارڈمپر نے 5گاڑیوں کو روند ڈالاجس سے ایک گاڑی سواں پل سے نیچے گر گئی خوفناک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 4 افرادشدید زخمی ہو گئے جن میں سے2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جاں بحق اورزخمی ہونے والے تمام افراد کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،گزشتہ روز صبح راولپنڈی سے روات کی جانب جانے والاسیمنٹ کے تھیلوںسے بھراڈمپرانتہائی تیز رفتاری کے ساتھ متعدد گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس سے کرولا ایل ای اے 7458،کرولا ڈی کے382،سوزوکی آلٹو بی بی ڈبلیو243اور سوزوکی پک اپ سمیت 5گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں ، ڈمپر کی زد میں آنے والی ایک گاڑی سواں پل سے نیچے گر گئی جبکہ بعض دیگر گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا حادثے کے باعث 39 سالہ منیرموقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ 35سالہ نامعلوم خاتون کے علاوہ 23سالہ رامیش، 27سالہ عمر اور61سالہ مسعود زخمی ہو گئے ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچانے کے علاوہ کرین کی مدد سے متاثرہ گاڑیوں کو اٹھا کر ٹریفک بحال کر ائی۔