بارشوں کا نیا سپیل بارش برسانے کو تیار

Jul 18, 2023 | 12:53

 مون سون کی بارشیں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ بارشوں کا نیا سپیل بارش برسانے کو تیار ہے۔ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 20 سے 22 جولائی کے درمیان بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مون سون ہواؤں کا مغربی سسٹم سندھ میں 19 جولائی سے داخل ہونے کا امکان ہے۔ بیان میں بتایا گای ہے کہ سسٹم کی زیراثر سندھ میں 19 جولائی کی شام سے 22 اور 23جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آج شہر کا موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس وقت موجودہ درجہ حرات 32ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ صبح میں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کاامکان ہے۔ جنوب مغربی ہوا12 سے 15کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں