گال ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی بیٹرسعودشکیل نے ڈبل سنچری بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق سعود شکیل نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگر میں شاندار ڈبل سنچری بنائی ۔سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
علاوہ ازیں گال ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 461 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔پاکستان کو سری لنکا پر 149 رنز کی برتری ہے. سعود شکیل 208 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔آغاسلمان83،شان مسعود39اورعبداللہ شفیق نے19رنز بنائے.نعمان علی25،سرفرازاحمد17، بابراعظم 13اورامام الحق ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے کے سن راجیتھانے 5 اور وشوا فرنینڈو نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔
سری لنکن اننگز
گزشتہ روز دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے سکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار اننگز کھیلی اور انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔
دوسری جانب پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا، عبداللہ شفیق 19 ، امام الحق 1، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد صرف 17 رنز ہی بنا پائے اور شان مسعود نے 39 رنز سکور کیے۔
بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 221 تک پہنچا دیا جبکہ گزشتہ روز بھی بارش کے سبب میچ روکنا پڑا تھا۔گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز سکور کیے تھے۔سری لنکا کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر دھننجایا ڈی سلوا اور تجربہ کار کھلاڑی اینجلو میتھیوز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، 2 مرتبہ بارش سے متاثر ہونے کے سبب پہلے روز 65 اعشاریہ 4 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہو گا۔