ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق بڑی پیش رفت

ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے،ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کی تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقامی پولیس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی جس کا مقصد اسے الرٹ کرنا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی گاڑی سے برآمد بموں میں ریڈ کنٹرول سسٹم استعمال کیا گیا تھا،حملہ آور نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخوں اور نیشنل کانفرنس کی معلومات حاصل کررکھی تھیں۔    دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کے لیے سرگرم رہوں گا،ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد مجھے بہت پسند کرتے ہیں، سعودی عرب اب ہمارے نہیں چین کے ساتھ ہے،امریکا میں تیل وگیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کرے گی۔  

ای پیپر دی نیشن