امریکہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان اپنی سرحدیں دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔وائٹ ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ افغان طالبان اپنی سرحدیں دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردی سے بہت نقصان اٹھایا، اس ناسور کا خاتمہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، واشنگٹن کئی معاملات میں پاکستان کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے، امریکا پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلا دیش میں پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھ افراد کی موت کی خبریں دیکھی ہیں، واقعات پر گہری نظر ہے، ڈھاکا میں موجود سفارتخانہ صورتحال مانیٹر کر رہا ہے، بنگلا دیش میں پر امن احتجاج پر زور دیتے ہیں۔