ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 99 سالہ مہاتیر محمد کو کھانسی کی شکایت پر ہسپتا ل لایا گیا ۔مہاتیر محمد کے ترجمان نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم تین دنوں سے ہسپتا ل میں ہیں اور مزید کچھ دن زیرِ علاج رہیں گے۔ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم کئی سالوں سے عارضہ قلب کا مبتلا ہیں اور انہیں آخری بار 26 جنوری کو انفیکشن کی وجہ سے ہسپتا ل میں داخل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ مہاتیر محمد ملائیشیا کے دو بار وزیرِ اعظم رہے ہیں۔مہاتیر محمد مجموعی طور پر 24 سال ملائیشیا کے چوتھے اور ساتویں وزیرِ اعظم رہے اور ان کا آخری دور مئی 2018 سے فروری 2020 پر محیط تھا۔