دبئی کی شہزادی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر شوہر کو طلاق دیدی،یو اے ای کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے انوکھے انداز میں اپنے شوہر کو طلاق دے دی۔شہزادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم کو طلاق دے دی۔شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپریل 2023میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں انکے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تھی، شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو مخاطب ہو کر کہا کہ ’جب آپ دوسروں کیساتھ مصروف ہیں تو میں ہماری طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپکو طلاق دیتی ہوں، میں آپکو طلاق دیتی ہوں اور میں آپکو طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں، آپکی سابقہ بیوی‘۔شہزادی شیخہ مہرہ نے اس اعلان کیساتھ ہی انسٹاگرام سے شوہر کیساتھ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں، اس سے قبل شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر لکھا تھا ’ہم تین‘ تاہم شوہر کوطلاق دینے کے بعد انہوں نے صرف اپنی بیٹی کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بس ہم دو‘۔
دبئی کی شہزادی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر شوہر کو طلاق دیدی
Jul 18, 2024 | 12:32