پنجاب پولیس کو مطلوب 9ملزمان انٹر پول کی مدد سے یو اے ای سے گرفتار

 پنجاب پولیس کو مطلوب سنگین جرائم میں ملوث 9 ملزمان کو انٹر پول کی مدد سے یو اے ای سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ،گرفتار ملزمان میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین ، محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے، ملزم طارق محمود گزشتہ 14 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھاجبکہ ملزم محمد رفیق کے خلاف سال 2011 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم نجیب اللہ سال 2014 جبکہ ملزم صدام حسین سال 2018 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا ، دیگر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات سال 2020 سے 2023 کے دوران درج کئے گئے، گرفتار ملزمان میں سیالکوٹ پولیس کو3ڈی جی خان پولیس کو2ملزمان مطلوب تھے۔ فیصل آباد، گجرانوالہ، پاکپتن اور بھکر پولیس کو 1،1 ملزم مطلوب تھا ، ملزمان قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جنہیں یو اے ای کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو یو اے ای سے پاکستان منتقل کرنے کے لئے ٹیم روانہ کر دی گئی ،گرفتار ملزمان کو لاہور ائیر پو ر ٹ پر پنجاب پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔    

ای پیپر دی نیشن