بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں کے پیش نظر ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبا کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے حفاظت یقینی بناتے ہوئے وہ کیمپس میں اپنے کمروں سے باہر نہ نکلیں۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے طلباکو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنی اور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کیمپس میں رہنے والوں کو اپنے ہاسٹل کے کمروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا جبکہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا،مقیم پاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کے کیمپس میں مقیم طلبا کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت معلوم کرنے کے لیے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر سفیر سید معروف سے بات کی۔سفیر سیدمعروف نے نائب وزیراعظم کو سکیورٹی کی صورتحال اور بنگلہ دیش میں پاکستانیوں کی خیریت کو یقینی بنانے کے لیے ہائی کمیشن کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔سفیر سیدمعروف نے بتایا کہ سفارت خانے نے مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لئے ایک ہیلپ لائن کھولی ہے۔نائب وزیراعظم نے پاکستان کے ہائی کمشنر کو بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص ڈھاکہ کے کیمپس میں مقیم طلبا کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔نائب وزیر اعظم نے سفیر سید معروف کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مقامی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں۔