بانی پی ٹی آئی کے خلاف شہباز شریف کی 10ارب روپےکے ہتک عزت کی درخواست پر دلائل طلب

Jul 18, 2024 | 13:57

سیشن عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعویٰ کی متفرق درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔سیشن عدالت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرحان نبی نے وزیراعظم شہباز شریف کی متفرق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل سعد صبغت اللہ سلطان عدالت پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وکیل میاں محمد حسین نے وکالت نامہ پیش کیا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی کے وکیل نے بتایا مجھے اس کیس میں اب وکیل مقرر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے متفرق درخواستوں پر دلائل کیلئے وقت کی استدعا کی۔بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کی متفرق درخواست پر دلائل کیلئے وکلا کو 13 اگست کو طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے کا ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں