حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کے لیے ڈیکلیئریشن دے سکتی ہے: رانا ثنا اللہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کے لیے ڈیکلیئریشن دے سکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ منظوری دے گی تو ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ڈیکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی ڈیکلیئریشن سے متفق ہو جائے تو اس پارٹی پر پابندی عائد ہو جاتی ہے ، حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے متعلق ابھی اپنے ارادے کو ظاہر کیا ہے، آئین میں دیئے گئے طریقے کار کے مطابق عمل کیا جائے گا، ابھی تک کابینہ کے سامنے وہ ڈیکلریشن پیش نہیں کی گئی، کابینہ اگر اس نتیجے پر پہنتی ہے کہ ڈیکلیئریشن سے متعلق شواہد موجود ہیں اور یہ حقائق پر مبنی ہے تو پھر اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن