جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

اسلام آباد : جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 4 ججز کے نام ایڈہاک ججز کیلئے تجویز کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج بننےسے معذرت کرلی اور کہا ایڈہاک جج کی تعیناتی غیر آئینی نہیں ہے لیکن ذاتی مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نیک نیتی سے یہ کام کر رہے ہیں. چیف جسٹس کا یہ اقدام 100 فیصد آئینی اور قانونی ہے، ہزاروں مقدمات زیرالتوا ہیں، التوا کو ختم کرنے کیلئے ایڈہاک ججز کی تقرری کی جارہی ہے۔ریٹائر جج نے کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور جسٹس مطہرعالم میاں خیل ایماندار ججز ہیں۔

خیال رہے مقبول باقر سپریم کے جج اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ بھی رہے ہیں۔

یاد رہے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے 4 ججزکے نام ایڈہاک ججز کیلئے تجویز کئے تھے ، گذشتہ روز جسٹس (ر) مشیر عالم نے ایڈ ہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن