کراچی : قیامت خیز گرمی، 2روز میں 20 اموات

کراچی : شہر قائد میں قیامت خیز گرمی باعث دو روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 20 لاشیں برآمد ہوئیں ، ملنے والی اکثر لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی اور حبس کی شدت برقرارہے، گزشتہ روز سے اب تک مختلف علاقوں سے20 لاشیں سرد خانے لائی گئیں۔

ریسکیو ادارے نے بتایا 20 میں سے پانچ افراد طبی موت کا شکارہوئے جبکہ پندرہ نشے کے عادی افراد ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ لاشیں لیاری، ملیر، آئی آئی چند ریگر روڈ، لسبیلہ،کورنگی ،جہان آباد اور دیگر علاقوں سے ملیں۔ذرائع نے بتایا کہ لسبیلہ پٹیل پاڑا سے 1، کورنگی نمبر 6 سے 1 اور لیاری جنرل اسپتال کے پاس 1 لاش ملی ہے جبکہ گلشن اقبال بلاک 14 سے 1، نیو کراچی سندھی ہوٹل 1، کینٹ اسٹیشن سے 1 ، لانڈھی بابر مارکیٹ سے ایک ، گارڈن شو مارکیٹ سے1 اور لیاری جہان آباد سے 3 لاشیں ملی۔سپر ہائی وے فروٹ منڈی گیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش اور لیاری ملیر اور آئی آئی چندریگر روڈ سے 3 لاشیں ملی جبکہ لائنز ایریا سے محنت کش بلال کی لاش چھپا منتقل کی گئی۔۔

خیال رہے گزشتہ رات جولائی کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت چونتیس ڈگری اور شدت اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن