اسلام آباد: پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا سمیت خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس سے 2050 تک آبادی دگنی ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ساتویں مردم شماری پر ادارہ شماریات کی فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح دنیا سمیت خطے میں سب سےزیادہ ریکارڈ کی گئی .موجودہ شرح ریٹ کے مطابق 2050 تک پاکستان کی آبادی دگنی ہونےکا خدشہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں21 لاکھ 26 ہزار79افغانی، بنگالی ودیگر ممالک کے لوگ مقیم ہیں جبکہ 87لاکھ ہندو، مسیحی و دیگر مذہب کے لوگ آبادہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 5سے 16 سال کے2کروڑ53لاکھ 70ہزار بچے اسکولزسےباہرہیں جبکہ پاکستان میں کل آبادی کا 3.10فیصد معذور لوگوں پرمشتمل ہے۔فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق 2017 کے بعد سب سے زیادہ آبادی 2023 میں ریکارڈ ہوئی، پاکستان میں61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہوا جبکہ مرد 68 فیصد اور خواتین53 فیصد پڑھی لکھی ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں 96 لاکھ، سندھ میں اسکولوں سے باہر بچوں کی تعداد 78لاکھ ہے جبکہ کے پی میں 49 لاکھ بچے، بلوچستان میں50لاکھ سے زائد بچے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔