تاریخ کے ظالم ترین انسان کا چہرہ موت کے 440 سال بعد دوبارہ تخلیق

تاریخ کے ظالم ترین انسان کا چہرہ اس کی موت کے 440 سال بعد دوبارہ تخلیق کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے ظالم ترین شخص ایوان دی ٹیریبل کا چہرہ سائنسدانوں نے اس کی موت کے 440 سال بعد دوبارہ بنایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص 1530ء کو پیدا ہوا اور 1584ء میں مرگیا تھا، اقتدار کے دوران 30 سال کی عمر میں یہ شخص کسی کو بھی غدار سمجھنے کی صورت میں سزائے موت کا حکم دے دیتا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس شخص نے غصے میں آکر اپنے اکلوتے بیٹے کو بھی قتل کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موت کے وقت بھی یہ شخص برسرِ اقتدار ہی تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کے گرافکس کے ماہر سیسرو موریس نامی شخص نے اس چہرے کی سائنسی تعمیر کے لیے جدید ترین تکنیکوں کا استعمال کیا۔

سیسرو موریس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت ہی دلچسپ تجربہ تھا کیونکہ اس میں نہ صرف چہرے کا اندازہ لگایا گیا تھا بلکہ اس انسان کی کہانی کا مطالعہ بھی شامل تھا

ای پیپر دی نیشن