برطانیہ میں بیرونس ہیلیٹ کی تیار کردہ کوویڈ انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کوویڈ وبا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے پر زائد اموات ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کوویڈ کے باعث اور اس وباء سے نامناسب طریقے سے نمٹنے پر معاشی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق جس وقت کوویڈ آیا تمام کاوشیں انفلوئنزا روکنے کی بجائے اسکے متاثرین سے نمٹنے پر تھیں۔ برطانیہ نے کورونا کے وقت بعض ممالک کی طرح سخت سرحدی کنٹرول کی تقلید نہیں کی۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے کورونا وائرس کا سراغ لگا کر روکنے کے اقدامات کی تقلید بھی نہیں کی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے مارچ 2020 سے مئی 2023 تک تقریباً 227,000 اموات ہوئیں۔ بیرونس ہیلیٹ نے کہا مستقبل قریب میں تیزی سے پھیلنے والی ایک اور مہلک وبا آسکتی ہے۔
برطانیہ میں کورونا انکوائری رپورٹ کا حکم سابق وزیراعظم بورس جانسن نے جاری کیا تھا۔ اُن کی حکومت پر اپوزیشن نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے کورونا سے درست طریقے سے نہیں نمٹا۔
کورونا انکوائری رپورٹ بیرونس ہیلیٹ نے تیار کی ہے۔ انکوائری میں 69 ماہرین اور ڈیوڈکیمرون، جیریمی ہنٹ اور میٹ ہینکاک سمیت سیاست دانوں نے بھی شواہد فراہم کیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرونس ہیلیٹ نے آئندہ ایسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سفارشات بھی پیش کر دیں۔ نظام میں بنیادی اصلاحات، بیوروکریسی کے کردار اور خطرے کی تشخیص کیلئے نیا نقطہ نظر اور ماضی سے سیکھنے کی سفارش کی گئی ہے