برازیل کے دریا پر کئی ٹن مچھلیاں مردہ ملی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کی ساؤ پالو ریاست کے دریائے پیراسیکا میں مچھلیوں کی بڑی تعداد مردہ پائی گئیں۔
ماحولیاتی حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چینی اور ایتھنول پلانٹ کےصنعتی فضلے سے یہ واقعہ ہوا، اندازے کے مطابق مردہ مچھلیوں کی تعداد تقریباً 10 سے 20 ٹن ہیں۔
برازیلی ماحولیاتی حکام کے مطابق اس واقعے سےآبی ماحول اور ماہی گیروں کو بڑا نقصان پہنچا ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تاکہ ذمےداران تک پہنچاجائے۔