پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں اضافہ کردیا۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق کہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں ایک اور مال گاڑیوں کے کرائے میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے نے حالیہ تیل کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔ترجمان ریلوے نے مزید بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے کرائے میں ایک اور مال گاڑیوں کے کرائے میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے اور ریلوے کا سستا سفر مہنگا ہونے سے مسافر پریشان ہیں۔