30 جولائی سے ختم کی جانے والی وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل بارےمختلف تجاویز تیار

Jul 18, 2024 | 22:29

ویب ڈیسک

وفاقی حکومت کی جانب سے ختم کی جانے والی وزارتوں کے ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے مختلف تجاویز تیار کرلی گئیں۔حکومت نے صنعت وپیداوار، آئی ٹی، صحت،کشمیرامور اور سیفران کی وزارتوں کو ختم کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا. 30جولائی تک پانچ وزارتوں کو ختم اور ملازمین کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا. ان وزارتوں کے ملازمین کے حوالے سے مختلف تجاویز تیارکی جا رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے قریب ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج دیا جا سکتا ہے یا ان وزارتوں کے ملازمین کو دیگر وزارتوں میں ضم کئے جانے کی بھی تجویز ہے۔متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول میں بھی شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔متعلقہ وزارتوں کیساتھ مل کر ادارہ جاتی ریفارمز سیل نے تجاویز مرتب کر لی ہیں. متاثرہ ملازمین کو کیا پیکج دیا جائے اس ضمن میں، آئی ایم ایف سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

مزیدخبریں