برطانوی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی نے کورونا سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے نامناسب اقدامات کیے،کورونا سے نامناسب طریقے سے نمٹنے کے سبب زیادہ اموات اور معاشی نقصان ہوا۔برطانیہ انفلوئنزا کی شکل کی وبا سے نمٹنے کے لیے تیارتھا لیکن کورونا آگیا.عالمی سطح پر وبا سے نمٹنے کی تیاری نہ ہونے کے وجہ سے نقصان پہنچا۔تمام کاوشیں انفلوئنزا کی بیماری کو روکنے کے بجائے متاثرین پر مرکوز تھیں.برطانیہ نے سرحدی کنٹرول،وائرس کا سراغ لگاکر روکنے کے اقدامات بھی نہیں کیے۔کمیٹی کے سربراہ بیرونس ہیلیٹ نے آئندہ ایسی وبا سے نمٹنے کیلئے سفارشات پیش کردیں۔