پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسپتالوں میں نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے اسپتالوں میں 3ہزار نرسز بھرتی کی جائیں گی۔دوسری جانب پشاور میں ٹرینی ڈاکٹروں نے وظیفہ نہ ملنے پر سیکرٹریٹ گیٹ کے سامنے دھرنا دیدیا۔وزیر صحت قاسم علی شاہ ٹی ایم اوز سے بات چیت کے لئے پہنچ گئے،قاسم علی شاہ کا کہنا تھا نگران حکومت نے ٹی ایم اوز کو پانچ ہزار ماہانہ وظیفے کا وعدہ پورا نہیں کیا.ہم نے محکمہ صحت کی جانب سے کیس فنا نس ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دیا ہے۔سمری میں پچھلی کابینہ کے فیصلے کا حوالہ دے کر ان کا وظیفہ طلب کیا گیا ہے،وزیر صحت کی یقین دہانی پر ٹی ایم اوز نے دھرنا ختم کردیا۔