مختلف علاقوں سے آنےوالے مسخرے میکسیکو کےجنوب میں واقع شہر\\\"سوچی میل کوہ\\\" میں جمع ہوئے اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ان کے دلفریب رقص کودیکھنے والوں میں ہرعمر کے لوگ شامل تھے ۔ مسخروں نے رنگ برنگے لباس ، جوتے ، میک اپ اور قسم قسم کی وگوں کا استعمال کر رکھا تھا ۔ ان کے چہرے مختلف رنگوں سے پینٹ کیے ہوئے تھے جن پرسرخ رنگ کی ناک نمایاں لگ رہی تھی ۔ مسخروں نے شہر کی گلیوں میں پریڈ کی ۔ بچےان کے لباس اور ان کی حرکتوں کودیکھ کرمحظوظ ہو رہے تھے ۔ اس موقع پر مسخروں کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہےکہ یہاں کے رہنے والے انہیں دیکھ کر اپنی پریشانیوں اور مسائل کو بھول جائیں ۔ ہمارا مقصد اپنے پروفیشن کی سپورٹ اور اپنے آرٹ کی قدر میں اضافہ کروانا ہے واضح رہے کہ مسخرے میکسکو کی ثقافت کا بہت اہم حصہ ہیں ۔ لاطینی امریکہ کلون ایسوسی ایشن کےمطابق میکسیکو سٹی میں دس ہزار پروفیشنل مسخرے ہیں جن میں سے تین ہزارخواتین بھی شامل ہیں ۔