آزادکشمیرکا دوہزاردس، گیارہ کے مالی سال کے لیے سنتالیس ارب سینتس کروڑ روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

بجٹ وزیرخزانہ راجہ نثار احمد خان نے پیش کیا ۔ آزاد کشمیر کابینہ نے مالی سال دو ہزاردس اورگیارہ کی بجٹ تجاویزکی منظوری دیدی ۔ بجٹ کا مجموعی حجم سینتالیس ارب تینتیس کروڑ اکیس لاکھ پندرہ ہزار روپے ہے مجموعی طور پربجٹ خسارہ سترہ ارب پچپن کروڑ پچاس لاکھ روپے ہے ۔ بجٹ میں سیاحت کیلئے سات کروڑ اور کھیل و ثقافت کیلئے  پچاس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ جموں کشمیر کونسل سے چارارب پچاس کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ زلزلہ زدہ علاقوں کی تعمیر نو کیلئے پانچ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے شعبے کیلئے پندرہ ارب نوکروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔آزاد کشمیرقانون ساز
اسمبلی کااجلاس پیرکی صبح دس بجے تک کے لیے ملتوی کردیاگیاہے

ای پیپر دی نیشن