روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق استنبول شہر کے پرنسزآئی لینڈ کا علاقہ انتہائی خوبصورت اورنوچھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے ۔ پرویز مشرف کا محل دو ایکڑ سے زائد رقبے پرمشتمل ہے ۔ لکڑی سے تیار کردہ یہ خوبصورت محل کسی شاہکار سےکم نہیں ۔ رپورٹ کے مطابق مقامی ٹورسٹ گائیڈزنے بتایا کہ مشرف سال میں دو مرتبہ یہاں ضرورآتے ہیں ۔ ان جزیروں میں گھومنے کے لئے زیادہ تر بگھی ، گھوڑے اور گدھے استعمال ہوتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ان جزیروں پر دنیا کے امیر ترین افراد رہتے ہیں جن میں اکثریت یہودیوں کی ہے ۔ مشرف کے محل کی تصدیق ہونے کے بعد مذکورہ علاقے میں سیاحوں نے ڈیرے جمالئے ہیں ۔