سابق صدر پرویز مشرف کے ترکی کے پرنسزآئی لینڈ کے جزیرے میں واقع محل کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ سیاحوں نے علاقے میں ڈیرے جمالئے ہیں ۔

Jun 18, 2010 | 16:50

سفیر یاؤ جنگ
روزنامہ نوائے وقت میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق استنبول شہر کے پرنسزآئی لینڈ کا علاقہ انتہائی خوبصورت اورنوچھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے ۔ پرویز مشرف کا محل دو ایکڑ سے زائد رقبے پرمشتمل ہے ۔ لکڑی سے تیار کردہ یہ خوبصورت محل کسی شاہکار سےکم نہیں ۔  رپورٹ کے مطابق مقامی ٹورسٹ گائیڈزنے بتایا کہ مشرف سال میں دو مرتبہ یہاں ضرورآتے ہیں ۔ ان جزیروں میں گھومنے کے لئے زیادہ تر بگھی ، گھوڑے اور گدھے استعمال ہوتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ان جزیروں پر دنیا کے امیر ترین افراد رہتے ہیں جن میں اکثریت یہودیوں کی ہے ۔ مشرف کے محل کی تصدیق ہونے کے بعد مذکورہ علاقے میں سیاحوں نے ڈیرے جمالئے ہیں ۔ 
مزیدخبریں