چھوٹے جرائم میں ملوث اور سزا کی معیاد مکمل کرنے والے پاکستانی قیدی بہت جلد سعودی جیلوں سے رہا کر دیئےجائیں گے ۔ عمرخان علی شیرزئی

Jun 18, 2010 | 16:56

سفیر یاؤ جنگ
عمرخان علی شیرزئی نے یہ بات سعودی عرب کے وزیرداخلہ اورنائب وزیراعظم شہزاہ نائف سے طویل ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ پاکستانی سفیرنے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث ایسے قیدیوں کی تعداد تقریباً تین سو ہے جبکہ اس وقت سعودی جیلوں میں بارہ سو کےقریب پاکستانی قیدی موجود ہیں ۔ عمرخان علی شیرزئی نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ  سعودی قوانین کا خیال رکھیں اورکوئی ایسا کام نہ کریں جس سے پاکستان یا دوسرے پاکستانیوں کوشرمندگی کا سامنا کرنا پڑے ۔
مزیدخبریں