برطانوی وزیرداخلہ تھریسا مئے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرذاکرنائیک نےمختلف مواقع پر دہشت گردی کی حمایت میں بیانات دئیے ہیں ۔ ان کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے، اس لیے انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ تھریسا مئے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرنائیک کی برطانیہ آمد سے ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لندن اور دیگر شہروں میں مختلف سیمینارز سے خطاب کرنا تھا، جس کیلئے انہوں نے برطانوی ویزے کی درخواست دے رکھی تھی۔